مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نےعمران خان کا 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔
عدالت کی جانب سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچیں۔
بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل حکام کو گرفتاری دے دی ہے۔
آپ کا تبصرہ